پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری
لاہور21 جنوری: پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر، 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد
پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ عثمان بزدار
پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر ڈسٹرکٹ میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔عثمان بزدار صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عثمان بزدار
نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔عثمان بزدار
نیفڈا نے پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے۔عثمان بزدار
پیری اربن ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی امدادی نرخ پر فراہم کر رہے ہیں۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب پراجیکٹ پر انفراسٹرکچر ورک ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کر چکی ہے۔ عثمان بزدار
قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان/ الاٹی مورگیج فنانس / قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔عثمان بزدار
بینک آف پنجاب کی سربراہی میں بینکوں کا کنسورشیم گھروں کیلئے مورگیج فنانس فراہم کر رہا ہے۔عثمان بزدار
الاٹی 10 سے 20 سال کے عرصے میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کریں گے۔عثمان بزدار
ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایف ڈبلیو او اوراین ایل سی مکمل کریں گے۔عثمان بزدار
تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ای سی ایس پی کو پراجیکٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار
3 مقامات پر ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔عثمان بزدار
پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ میں گھر کی اوسط لاگت کا تخمینہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔عثمان بزدار
پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت رائے ونڈمیں 245، سرگودھا میں 324 اور چنیوٹ میں 270 گھر بنائے جاچکے ہیں۔عثمان بزدار
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔عثمان بزدار
وعدوں کی تکمیل کیلئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہیں۔عثمان بزدار
پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کے عام آدمی کیلئے گھر کے خواب کی تعبیر ہے۔عثمان بزدار
ہم عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے۔عثمان بزدار
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری، چیئرمین نیفڈا اور دیگر حکام بھی شریک