وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہائی رائز (بلند عمارتوں) کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
دارلحکومت میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اسلام آباد کے بے ہنگم پھیلاؤ کے پیش نظر اونچی عمارتیں تعمیر کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم
کمرشل اور رہائشی منصوبوں سے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا جو دوسرے فلاحی کاموں پر خرچ کیا جا سکے گا۔ وزیر اعظم
دارلحکومت ملک کی پہچان ہوتا ہے، اس لیے اسلام آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنانا ہے۔ وزیر اعظم
زمینوں کی فروخت میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔ وزیر اعظم
قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعظم
اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیر اعظم
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اسلام آباد میں 3 ہائی رائز عمارتوں کے تعمیر کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جن میں مجموعی طور پر اپارٹمنٹس کی تعداد 14,400 ہوگی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے شہریوں خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سی ڈی اے نے جدید سہولیات سے آراستہ ون ونڈو سنٹر فعال کر دیا ہے۔ اس سنٹر میں پراپرٹی کے انتقال اور دیگر شہری سہولیات کے بارے ڈیجیٹل پورٹل میسر ہے جس کی بدولت مسائل اور شکایات کے فوری حل میں مدد ملے گی۔